کاروبار
07 اکتوبر ، 2013

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوگیا

کراچی…اوپن مارکیٹ میں روپے نے امریکی کرنسی کو مزید پیچھے دکھیل دیا،فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوکر 106 روپے 70 پیسے کا ہوگیا ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عید الاضحی قریب آتے ہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے باعث ڈالر کی رسد بہتر ہوئی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ بینکوں کے درمیان لین دین یعنی انٹر بینک میں ایک ڈالر 106 روپے 25 پیسے کی سطح پر مستحکم ہے۔ روپے کی قدر میں اضافے کے بعد عوام کے لیے ڈالر 30 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :