22 مارچ ، 2012
بیجنگ… چین میں 6 سالہ بچے نے سکہ نگل لیا جسے پانچ دن بعد کامیاب آپریشن کے بعد نکال لیا گیا۔ چین کے صوبے ہنان میں کھیل کھیل میں ایک بچے نے دوسرے کے منہ میں سکہ رکھ دیا اور بچے نے سوتے ہوئے اسے نگل لیا۔ 5 دن بعد جب بچے کے پیٹ میں شدید درد ہوا تو اسے اسپتال پہنچایا گیا ۔ ایکسرے میں نشاندہی ہونے پر سکا آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا۔