دنیا
18 اکتوبر ، 2013

مارٹن لوتھر کنگ کی 100 سے زائد دستاویزات نیلامی کیلئے پیش

مارٹن لوتھر کنگ کی 100 سے زائد دستاویزات نیلامی کیلئے پیش

نیویارک…امریکا کے انقلابی رہنما مارٹن لوتھر کنگ کی 100 سے زائد دستاویزات نیلامی کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔ امریکا میں شہری آزادیوں اور سیاہ فام باشندوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے آنجہانی رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئرکی سوسے زائددستاویزات کی نیلامی نیویارک میں شروع ہوگئی۔یہ دستاویزات انیس سوپچپن سے انیس سوساٹھ کے درمیان مارٹن لوتھر کنگ کیساتھ بطورسیکریٹری خدمات انجام دینے والے بیلیونے فراہم کی ہیں۔ان میں کئی غیرمعمولی آئٹمز بھی شامل ہیں جیسے مارٹن لوتھرکاہاتھ سے لکھاہواخط جوانھوں نے انیس سوانسٹھ میں بیلیوکواس وقت لکھاتھاجب وہ بھارت کے دورے پرتھا۔

مزید خبریں :