دلچسپ و عجیب
20 جنوری ، 2012

لندن : دنیا کا سب سے بڑا وڈیو گیم کنٹرولرنمائش کے لیے پیش

لندن : دنیا کا سب سے بڑا وڈیو گیم کنٹرولرنمائش کے لیے پیش

لندن…این جی ٹی…کنسولز والے وڈیو گیمز کھیلنے کے لیے ریموٹ کنٹرول درکار ہوتا ہے جس کے ذریعے بچے اور بڑے سبھی اپنے وڈیو گیم کردار کو اِدھر سے اِدھر گھماتے اور چھلانگیں لگواتے نظر آتے ہیں۔کنسولز پر مبنی وڈیو گیمز کی مقبولیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حال ہی میں گنیز انتظامیہ نے اپنے گیمرز ایڈیشن کے اجراء کے موقع پردنیا کا سب سے بڑا وڈیو گیم کنٹرولر تیار کرواکے لندن کے لیور پول اسٹیشن پر نمائش کے لیے پیش کردیا ہے۔نیدر لینڈز کے انجینئرنگ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم برطانوی طالبعلم23سالہ بین ایلن کا اپنے ساتھیوں کی مدد سے تیار کیا گیا یہ کنٹرولر 12فٹ چوڑا،5فٹ3انچ بڑا اور1فٹ 8انچ موٹا ہے۔ 265پونڈ(114کلوگرام)وزنی اس کنٹرولر کی تیاری میں5ماہ کا عرصہ لگا ہے جبکہ اس پر4ہزار پائونڈ لاگت آئی ہے۔ایک عام وڈیو گیم کنٹرولر سے 30گنا بڑا پیروں کی مدد سے استعمال کیا جانے والے یہ کنٹرولر باقاعدہ طور پر گنیز کی جانب سے دنیا کا سب سے بڑا کنٹرولر تسلیم کیا گیا ہے اور اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ گیمرز ایڈیشن کا حصہ بھی بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :