23 مارچ ، 2012
لاہور … جماعت الدعوة پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اگر پارلیمنٹ نے نیٹو کی سپلائی لائن بحال کرنے کی سفارشات پر عملدرآمد کیا تو اسے ہرصورت روکا جائے گا۔ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ صدر اور وزیراعظم قانون شکن ہیں اور ان پر کرپشن کے الزامات ہیں جنہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ قومی مفادات کے خلاف کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کو پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نیٹو کی سپلائی لائن کھولنے پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھا جائے گا بلکہ ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیٹو کی سپلائی لائن بحال کرنے کی بجائے اسے مستقل طور پر بند کردیا جائے۔