23 مارچ ، 2012
پشاور … دفاع پاکستان کونسل نے پشاور میں نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ دفاع پاکستان کونسل کے درجنوں کارکنوں نے اشرف روڈ سے ریلی نکالی، مظاہرین جھنڈے تھامے اور امریکا مخالف نعرے لگاتے ہوئے قصہ خوانی بازار پہنچے، جہاں ریلی جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کسی بھی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چند ڈالروں کے عوض نیٹو سپلائی کی بحالی کا سوچ رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ امریکا افغانستان سے نکل جائے تو خطہ میں امن قائم ہو جائے گا۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔