پاکستان
23 مارچ ، 2012

حقیقی تبدیلی کیلئے باشعور عوام تیزی سے متحد ہورہے ہیں، فاروق ستار

حقیقی تبدیلی کیلئے باشعور عوام تیزی سے متحد ہورہے ہیں، فاروق ستار

گوجرانوالہ … متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ جاگیر دارانہ نظام کے خاتمے اور حقیقی معنوں میں تبدیلی کیلئے پاکستانی باشعور عوام تیزی سے متحد اور منظم ہورہی ہے، جب تک کراچی میں وزارت داخلہ کا قلمدان ایم کیو ایم کے پاس رہا کوئی بھتہ خوری اور کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں ایک چرچ کے اندر مذہبی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اسمبلیوں میں عام آدمی نہیں پہنچ سکتا، کرپشن کا آغاز ہی اسمبلیوں میں پہنچنے سے ہوتا ہے، جب ایک رکن صوبائی اسمبلی اور رکن قومی اسمبلی ایوانوں میں پہنچنے کیلئے 2 سے 4 کروڑ خرچ کرے گا تو وہ اسی رقم کو پورا کرنے کیلئے ڈبل کرتا ہے، اسی لیے متحدہ قومی موومنٹ عام آدمیوں کو اسمبلی میں لیکر آرہی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار سے پوچھا گیا کہ کراچی میں بھتہ خوری اور بدامنی کا ذمہ دارکون ہے پر انہوں نے کہا کہ 2002ء سے 2007ء تک جب وزارت داخلہ کا قلمدان ایم کیو ایم کے پاس تھا نہ بھتہ خوری تھی نہ ٹارگٹ کلنگ، یہ ایک جرائم مافیا اور اس کی سرپرستی کی وجہ ہے اس کو توڑنے کیلئے سیاسی قو توں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا ۔

مزید خبریں :