پاکستان
23 مارچ ، 2012

کراچی میں بھتا خوروں کیخلاف جلد بڑا آپریشن ہوگا، رحمان ملک

کراچی میں بھتا خوروں کیخلاف جلد بڑا آپریشن ہوگا، رحمان ملک

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتا خوروں کے خلاف جلد بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے سیکٹر ایچ 11میں شہداء کی یادگار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی جی سندھ کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست کے مطابق 5 سے 6 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا کسی مذہب یا جماعت سے تعلق نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہیں جبکہ نیٹو سپلائی کے حوالے سے پارلیمنٹ کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔

مزید خبریں :