پاکستان
23 مارچ ، 2012

ارباب رحیم کی رکنیت ختم کرنا پیپلزپارٹی کی انتقامی کارروائی ہے، غفار قریشی

ارباب رحیم کی رکنیت ختم کرنا پیپلزپارٹی کی انتقامی کارروائی ہے، غفار قریشی

کراچی … مسلم لیگ ہم خیال کے رہنماسابق سینیٹر غفار قریشی کا کہنا ہے کہ ارباب غلام رحیم کی سندھ اسمبلی سے رکنیت ختم کرکے پیپلز پارٹی نے مفاہمتی پالیسی کے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے باہر مسلم لیگ ہم خیال اور تھر مزدور اتحاد کے تحت ارباب غلام رحیم کی سندھ اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین سے سابق سینیٹر غفار قریشی سمیت دیگر رہنماوٴں نے خطاب کیا اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی رکنیت ختم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت انتقامی کارروائی کررہی ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ارباب غلام رحیم کی رکنیت ختم کرکے تھر کی نمائندگی ختم کردی گئی ہے۔ حکومت انتقامی کارروائی بند کرکے ارباب غلام رحیم کی رکنیت بحال کرے۔

مزید خبریں :