23 مارچ ، 2012
کراچی … کراچی میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد اعجاز چوہدری نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کے لواحقین کو فوجی اعزازات دیئے۔ اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ہوئی شرکاء سے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ دشمن اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کیلئے عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن اس کی یہ سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے پْرعزم ہیں۔ تقریب میں 7 افسران اور جوانوں کو ستارہٴ جرأت، 18 کو تمغہٴ امتیاز اور 20 کو تمغہٴ بصالت دیا گیا۔ شہداء کے اعزازات ان کے لواحقین کو دیئے گئے۔