پاکستان
23 مارچ ، 2012

پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کے بغیر یہ محکمہ نہیں چل سکتا، آئی جی پنجاب

پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کے بغیر یہ محکمہ نہیں چل سکتا، آئی جی پنجاب

لاہور … آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ جو پولیس اہلکار شہادت کے جذبے سے سرشار نہیں ہوگا وہ کبھی اس قوم کی خدمت نہیں کرسکتا، پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کے بغیر یہ محکمہ نہیں چل سکتا۔ پولیس لائنز لاہور میں یوم شہداء کی تقریب مختلف واقعات میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کے ورثاء سے خطاب میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کے بغیر یہ محکمہ نہیں چل سکتا۔ ا س لئے ساری فورس کو شہادت کا جذبہ دل میں رکھ کر ملک دشمنوں اور جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن پورے پنجاب میں منایا جا رہا ہے۔ا س موقع پر آئی جی پنجاب کے سامنے اہلکاروں نے جرام پیشہ افراد سے نمٹنے کے عملی مظاہرے بھی پیش کئے جبکہ آئی جی پنجاب نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعد ازاں پولیس لائنز کا افتتاح بھی کیا۔

مزید خبریں :