23 مارچ ، 2012
کراچی … سینیٹ سیکریٹریٹ کے نائب قاصد کے 12 سالہ بیٹے کے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی خبر جیو نیوز پر نشر ہوتے ہی اسکی امداد کا انتظام ہوگیاہے جس سے دکھی والدین کو سکھ کا سانس ملا ہے۔ جیو نیوز پر عطا الرحمن کی بیماری کی خبر نشر ہونے کے بعد گورنر سندھ عشرت العباد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے عطا الرحمن کی بیماری کا علاج کروانے کیلئے اسکے گھر والوں سے رابطہ کرلیا۔ عطا الرحمن کے والدین جہاں لخت جگر کا علاج کروانے کے وعدے پر گورنر سندھ کے شکر گزار ہیں وہیں ننھے عطاا رحمن نے بھی سنہرے خواب سجانا شروع کر دئیے ہیں۔