پاکستان
23 مارچ ، 2012

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کی مذمت

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کی مذمت

کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں غیرت کے نام پر سیکڑوں خواتین کے قتل کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔ ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان میں خواتین کو قتل کیے جانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اور گزشتہ سال ملک کے بیشتر علاقوں میں غیرت کے نام پر 943 سے زائد خواتین کے ساتھ ظالمانہ طرز عمل اختیار کرکے قتل کردیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 943 خواتین کے قتل کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور معاشرے میں خواتین کے ساتھ ناانصافیوں کی روک تھام کیلئے مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

مزید خبریں :