02 نومبر ، 2013
برلن …این جی ٹی……ہالی و وڈ فلموں میں دکھا ئے جا نے والے جدید مشینی کر دار نا صرف لوگوں کو بیحد پسند آتے ہیں بلکہ وہ ان کر داروں سے اس قدر متا ثر ہو جاتے ہیں کہ انھیں اپنی حقیقی زندگی کا حصہ بنانے سے بھی گریز نہیں کر تے ۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والے اس لیگو آرٹسٹ کو ہی دیکھ لیجئے جس نے ہالی ووڈ کی مقبول فلم ٹرانسفارمرز سے متا ثر ہو کر لیگو سے بنا شاندار ٹرانسفارمر ماڈل تیار کر لیا ہے ۔فلم میں دِکھائے جانیوالی دیوہیکل روبوٹک مشین "اوپٹیمس پرائم"کی ہو بہو نقالی کرتے ہوئے اس فن کار نے پلاسٹک کی لیگو کی مدد سے ماڈل تیار کر لیاجس کیلئے اسے کئی برسوں کی کڑی محنت کرنی پڑی ۔ٹھیک ہی کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں۔