24 مارچ ، 2012
خیبر ایجنسی … اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ باڑہ بختیار خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتا یا کہ گزشتہ 3 سال سے شورش زدہ علاقوں میں انسداد پولیو مہم نہیں چلائی گئی تھی تاہم انتظامیہ کی ہدایت کے بعد آج سے باڑہ کے علاقوں سر قمر، نوگازے، بابا توری خیل اور بوکاڑ سمیت پولیو مہم جاری ہے جس میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ بختیار خان نے بتایا کہ 15 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے جس میں اب تک 4 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیئے گئے ہیں۔