دنیا
24 مارچ ، 2012

ایکواڈور میں طوفانی بارشیں ، 20 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

ایکواڈور میں طوفانی بارشیں ، 20 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

کوئٹو … ایکواڈور میں جاری شدید بارشوں نے طوفان کی شکل اختیار کرلی ہے جس سے 20 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ شہروں اور قصبوں میں پانی داخل ہونے سے لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ارکان نے ایکواڈور میں آنے والے اس طوفان کے باعث گھروں میں محصور ہوجانے والے لوگوں کو نکالا اور کشتی کے ذریعے امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق طوفان کے باعث قریباً 4ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں جن میں 3ہزار افراد حکومت کے فراہم کردہ ریفیوجی کیمپس میں مقیم ہیں جہاں کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی جاری ہے۔

مزید خبریں :