24 مارچ ، 2012
واشنگٹن … کوئی چھوٹی سے چھوٹی بیماری بھی انسانی دل کو کمزوربنادیتی ہیں لیکن دنیا میں ایک مثال ایسی بھی ہے جہاں دل ہی نہیں لیکن پھر بھی بلند ہمتی اور خوش باش رہنے کا عزم اس شخص کوجواں دل ثابت کرتی ہے۔ امریکی ریاست الاسکا سے تعلق رکھنے والا 51 سالہ کرسٹوفر مارشل دل کے شدید عارضے میں مبتلا تھا جس کے باعث اس کی زندگی کے دن گنے جاچکے تھے،الاسکا کے مارشل کو جہاں ڈاکٹروں نے حوصلہ افزا جواب نہ دیا وہیں ڈونر مل جانے تک مصنوعی دل کے سہارے جینے کی اُمید بھی دلادی۔ آپریشن کے بعد دل کے 2 تہائی حصے سے یکسر محروم ہوجانے والا یہ شخص اب مصنوعی دل کیساتھ عام انسان کی طرح زندگی گزارتا نظر آتا ہے جہاں اِسے زندہ رکھنے کیلئے ایک بیٹری مسلسل پشتی بیگ کے ذریعے اسکی کمر پر لدی نظر آتی ہے۔