24 مارچ ، 2012
ایمسٹر ڈیم … ہالینڈ میں پھولوں کی نمائش کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے فلاور گارڈن کو نمائش کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ کیوکن ہاف کے مقام پر تیار کیے گئے پھولوں کے اس گارڈن کا افتتاح صدر کی اہلیہ نے کیا جو 20مئی تک عام نمائش کیلئے کھلا رہے گا۔ پھولوں کی نمائش کے موقع پر تخلیق کیے گئے اس گارڈن میں مختلف انواع کے 7 ملین (70لاکھ) سے زائد پھول اُگاکر انہیں مختلف اشکال کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے۔