15 نومبر ، 2013
کراچی …کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنی منزل پر پہنچ کر ختم ہوگیا، دوسری جانب ملک کے دوسرے حصوں میں عاشورہ کے جلوس اختتام پذیر ہوچکے ہیں۔کراچی میں اس وقت حسینیہ ایرانیان کے مقام پر مجلسِ شام غریباں برپا کی جا رہی ہیجبکہ شام غریباں میں شریک عزاداروں کی آنکھیں اشک بار ہیں۔واضح رہے کہ سید الشہداء حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کی یاد میں کراچی میں یوم عاشورکی مرکزی مجلس دن میں نشتر پارک میں برپا ہوئی۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کا ذکر کیا۔ مجلس کے اختتام پر جلوس برآمد ہوا۔جلوس کے شرکاء امام بارگاہ محفلِ شاہِ خراساں سے ہوتے ہوئے نمائش چورنگی پہنچے۔ جلوس میں شریک خواتین اور بچے شبیہ علم و ذوالجناح اور تابوت کی زیارت کرتے رہے۔عزاداروں نے تبت سینٹر پر علامہ غلام عباس رئیسی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔لبیک یاحسین کا ورد کرتے ہوئے جلوس کے شرکاء ریڈیو پاکستان، لائٹ ہاوٴس سے گزر کربولٹن مارکیٹ پہنچے، جلوس کے دوران سیکیورٹی سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے،جہاں جلوس کا اختتام ہوا جس کے بعد مجلسِ شام غریباں شروع ہو گئی۔