25 مارچ ، 2012
سیئول…امریکی صدر براک اوباما نے شمالی و جنوبی کوریا کو تقسیم کرنے والے غیر فوجی علاقے کادورہ کیا، امریکی فوجیوں سے ملاقات میں ان کے کام کو سراہا۔ امریکی صدر براک اوباما نے غیر فوجی علاقے میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ اْن کی بدولت جنوبی کوریا میں خوشحالی ممکن ہوئی ہے۔امریکی صدر باراک اوباما جوہری سیکیورٹی کے حوالے سے ہونے والی 53 ملکی کانفرنس میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول پہنچے۔ اس کانفرنس کا آغاز پیر 26 مارچ سے ہوگا۔ اس مرتبہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ تجربے سمیت ایران کا جوہری پروگرام بھی زیر بحث رہے گا۔ کانفرنس میں جوہری دہشت گردی جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔