25 مارچ ، 2012
لزبن … پرتگال میں 10 ویں انٹرنیشنل چاکلیٹ فیسٹول کے موقع پر منعقد فیشن شو میں ماڈلز نے چاکلیٹ سے سجے ملبوسات پہن کر کیٹ واک کی۔ پرتگال کے علاقے اوبی ڈوس میں منعقد خصوصی فیشن شو میں ماڈلز نے چاکلیٹ سے سجے ملبوسات پہن کر کیٹ واک کی۔ شو میں پیش کئے گئے ملبوسات پریوں کی کہانیوں پر مبنی والٹ ڈزنی کی فلموں میں پریوں کے زیر استعمال لباس سے متاثر ہو کر تیار کئے گئے۔ شو میں 14 ڈیزائنرز کے تیار کر دہ ملبوسات کی نمائش ہوئی، ملبوسات کو چاکلیٹ سے سجانے کیلئے 25 چاکلیٹ شیفوں نے مدد کی جبکہ فیسٹیول میں چاکلیٹ سے قلعے، کاریں اور دیگر اشیاء بھی بنائی گئیں۔