26 مارچ ، 2012
سینٹ لوشیا … آسٹریلیا نے پانچویں ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 30 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کر لی۔سینٹ لوشیا میں سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ڈیوڈ وارنر کے انہتراور شین واٹسن کے چھیاسٹھ رنز کی بدولت آسٹریلیا نے 9 وکٹوں پر 281 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے 4، کیمارروچ نے 3 اور سنیل نارائن نے 2 کھلاڑی آوٴٹ کیے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 47.2 اوورز میں 251 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔ بریٹ لی نے تین وکٹیں لے کر آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔