دلچسپ و عجیب
25 نومبر ، 2013

مالک نے معذور پالتو بلی کیلئے وہیل چیئر بنوا دی

مالک نے معذور پالتو بلی کیلئے وہیل چیئر بنوا دی

لندن…این جی ٹی …پالتو جانور اپنے مالک کا خوب دل بہلاتے ہیں، دوسری طرف مالک بھی انہیں ہر قسم کی سہولت اور آسائش مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔تصویر میں موجود بی مانو کو ہی دیکھ لیجئے جس کے مالک نے بلی کے معذور ہونے پر اسے چلنے کے قابل بنانے کیلئے ایک ننھی سی وہیل چیئر بنوادی ہے۔پچھلی دو ٹانگوں سے محروم اس بلی کے لیے دو پہیوں والی وہیل چےئر تیار کروائی گئی ہے جسے بیلٹ کے ذریعے بلی کی پیٹ پر باندھ دیا جاتااور وہ گھر میں چاروں طرف گھومتی پھرتی نظر آتی ہے۔

مزید خبریں :