26 مارچ ، 2012
لاس اینجلس … باکسنگ اسٹار عامر خان آجکل تلاش میں ہیں ایک عالی شان گھر کی وہ بھی لاس اینجلس کے مہنگے ترین علاقے میں تاکہ وہ اپنے گھر والوں اور کام کو بیک وقت توجہ دے سکیں۔ برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان جو کہ سال کے چار مہینے اپنی اسپورٹس ٹریننگ کی وجہ سے لاس اینجلس میں گزارتے ہیں اس لئے انہوں نے ارادہ کیاہے کہ وہ یہیں اپنے لئے ایک شاندار سی کوٹھی بھی خرید ہی ڈالیں۔ 25 سالہ اسپورٹس اسٹار نے ٹوئٹر پر اپنی اس خواہش کو ایسے بیان کیا ہے کہ وہ بیورلے ہلز میں گھر لے کر اپنے والدین کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔