26 مارچ ، 2012
بیجنگ … چین میں تیز رفتار کار نے کئی سائیکل سواروں کو روند ڈالا، 5 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ چین کے شہر ژینگ تائی میں پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر پہلے ٹیکسی سے اور پھر سائیکلوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق کار دوسری طرف سے آنے والی گاڑی کو بچانے کی کوشش کررہی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔