26 مارچ ، 2012
استنبول…این جی ٹی…جسمانی معذور افراد کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنا یا پھر کھڑا ہونا انتہائی تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے لیکن اب اسکا حل بھی ڈھونڈ لیا گیا ہے۔ترکی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی وہیل چےئر تیار کرلی ہے جسکی مدد سے معذور افراد کھڑے ہوکر اپنے روزمرہ معمولاتِ زندگی باآسانی سر انجام دے سکیں گے۔Tek Robotic Mobilisation Deviceنامی یہ روبوٹک مشین صرف ایک فٹ چوڑی اور دو فٹ اونچی ہے جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ری چارج کی جانے والی اس و ہیل چےئر کی خاص بات یہ ہے کہ معذور افراد دور موجود اس چےئر کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اپنے قریب بُلا سکتے ہیں اور پھر اپنی ٹانگوں کواسکے ساتھ اسٹریپ کے ذریعے باندھنے کے بعد وہ شاپنگ سے لیکر صفائی حتیٰ کے کھڑے ہوکر کپڑے بھی باآسانی استری کرسکتے ہیں۔