03 دسمبر ، 2013
نیویارک …این جی ٹی …اب ڈرون سرحدوں پر حملے نہیں بلکہ گھروں پر شاپنگ کا سامان پہنچاتے نظر آئینگے۔ ایک نجی امریکی کمپنی نے ایسا سسٹم متعارف کر وایا ہے جس کے تحت آن لائن کی گئی شاپنگ کا سامان 30منٹ میں جدید ٹیکنا لو جی سے لیس ڈرون ہوا میں اڑ کر گھر تک ڈلیور کرنے کا کام سر انجام دینگے ۔ کتابیں،فلمز،گیمزاور الیکڑونک کا سامان خریدنے کیلئے بازار کا رخ کر نے کے بجائے اس کمپنی کو اسمارٹ فون کے ذریعے مطلوبہ چیز کا آڈردیا جا ئے گا جو انہیں ڈبے میں پیک کر کے ریموٹ کنٹرول ڈرون میں رکھ کر اس کی منزل کی طرف روانہ کر دینگے۔ یہ ڈرون دی گئی ہدایات کے مطابق تیس منٹ میں کسی مشکل کے بغیر فضا میں اڑ کر اس ایڈرس پر پہنچ کر سامان مہیا کر د ینگے، جس کا کامیاب آزمائشی تجربہ بھی پیش کیا گیا ہے۔یہ ڈرون 2015میں باقاعدہ طور پر یہ خدمات انجام دینا شروع کریں گے۔