دنیا
26 مارچ ، 2012

دمشق میں ترک سفارتخانہ بند، شامی فوج کی حمص میں مخالفین پر بمباری

دمشق میں ترک سفارتخانہ بند، شامی فوج کی حمص میں مخالفین پر بمباری

دمشق… ترکی نے دمشق میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا، جس کے بعد شامی صدر بشار الاسد کی تنہائی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب شام کی سرکاری فوج نے حمص میں موجود مخالفین کے ٹھکانوں پر شدید بمباری شروع کردی ہے۔ عرب ٹی وی نے ترک سفارتکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی دار الحکومت دمشق میں سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ صدر بشار الاسد کی وفادار فوج اور مخالفین کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے جبکہ شمالی شہر حلب میں قائم ترک قونصل خانہ فی الحال کام جاری رکھے گا۔ یاد رہے کہ ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے جنوبی کوریا روانہ ہونے سے قبل ایک اخباری انٹرویو میں کہا تھا کہ شام کے ساتھ سفارتی تعلقات کسی بھی وقت منقطع ہوسکتے ہے۔ اس سے قبل امریکا سمیت 5 یورپی اور 6خلیجی ممالک شام میں اپنے سفارتخانے بند کرچکے ہیں۔ دوسری جانب سرکاری فوج نے حمص شہر پر دوبارہ چڑھائی کرتے ہوئے صدر بشار الاسد کے مخالفین کے ممکنہ ٹھکانوں پر شدید بمباری و گولہ باری شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :