26 مارچ ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ایسی یونیورسٹیز کیلئے اضافی فنڈز فراہم کرے گی جنہیں ملازمین کی تنخواہیں بھی ادا کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ اسلام آباد میں وائس چانسلرز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیرز نئے کیمپس کھولنے پر توجہ دے رہی ہیں اور ہر ضلع میں کیمپس کھولنا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیاں 2 بجے بند کرنے کی بجائے شام تک ڈبل شفٹ میں چلائی جائیں۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو گزشتہ 4 سالوں میں 160 ارب روپے دیئے گئے۔ انہوں نے مزید کہاحکومت نے دوسرے اخراجات میں کٹوتی کی لیکن ایچ ای سی کے فنڈز نہیں روکے پاکستان نے گزشتہ 10 سالوں میں تعلیم کے شعبے میں ترقی کی، یونیورسٹیز معیار پر توجہ دیں حکومت طلبا کیلئے اسٹوڈنٹ قرض کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔