پاکستان
07 دسمبر ، 2013

محکمہ خوراک سندھ فلار ملز کو کم گندم فراہم کر رہا ہے،ایسوسی ایشن کا الزام

محکمہ خوراک سندھ فلار ملز کو کم گندم فراہم کر رہا ہے،ایسوسی ایشن کا الزام

کراچی…فلار ملرز کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک سندھ انہیں ضرورت سے کم گندم فراہم کررہا ہے جس کے باعث انہیں اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خریدنی پڑ رہی ہے، صورت حال بہتر نہ ہونے پر فلار ملرز نے منگل سے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین فلار ملرز ایسوسی ایشن چودھری محمد یوسف کے مطابق محکمہ خوراک سندھ کراچی میں فلار ملرز کو 10 ہزار بوریاں گندم یومیہ فراہم کرہا ہے جبکہ ضرورت 15 ہزار بوریاں ہوتی ہے۔ ان کے مطابق فلار ملرز کو اوپن مارکیٹ سے40 روپے کلو کے حساب سے گندم خریدنا پڑرہی ہے اور ان کے لیے آٹا 39روپے کلو میں فروخت کرنا مشکل ہورتا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سستی سرکاری گندم سے بنے آٹے کی قیمت 39روپے کلو جبکہ اوپن مارکیٹ کی مہنگی گندم سے بنے آٹے کی قیمت 41روپے 50پیسے بنتی ہے۔ فلار ملرز نے صورت حال بہتر نہ ہونے پر منگل سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :