07 دسمبر ، 2013
لاہور…لاہور میں مولاناشمس الرحمان معاویہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے اہل سنت والجماعت سے کام یابمذاکرات کے بعد گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے اہل سنت والجماعت کے رہنما مولانا شمس الرحمان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ اہلسنت والجماعت کے سرپرستِ اعلیٰ خلیفہ عبدالقیوم نے نمازِجنازہ پڑھائی۔ اس سے قبل اہل سنت والجماعت اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اہل سنت کے کارکنوں نے مال روڈ پر احتجاجی دھرنا ختم کر دیا تھا۔ مولانا شمس الرحمان معاویہ کی میت کو میاں میر قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔