دنیا
09 دسمبر ، 2013

تھائی حکومت کا پارلیمنٹ توڑکر انتخابات کرانے کا اعلان

تھائی حکومت کا پارلیمنٹ توڑکر انتخابات کرانے کا اعلان

بنکاک …تھائی لینڈ میں وزیراعظم کے جلد حکومت توڑکر انتخابات کرانے کے اعلان کومخالفین نے مسترد کر دیا۔ بنکاک کی سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین موجود ہیں۔تھائی لینڈ کی وزیر اعظم ین لک شناوترا نے آج صبح سویرے پارلیمنٹ جلد از جلد توڑنے کا اعلان حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آنے کے بعد کیا تھا۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ توڑنے کے لیے شاہی فرمان کی درخواست کی ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت بھی کی ہے۔ تاہم اس اعلان کے باوجود حکومت مخالفین نے مظاہرے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مظاہرین کے رہنماThaugsuban Suthep نے الیکشن کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد نئے انتخابات نہیں بلکہ غیر منتخب لوگوں کی کونسل کا قیام ہے۔ ین لک شناوترا پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے2008میں مستعفی ہونے والے اپنے بھائی سابق وزیر اعظم تھاکسن پر کرپشن کے الزام میں مقدمہ چلانے کی بجائے انہیں ملک سے جانے کا موقع دیا اور اب ایک ایمنسٹی بل کے ذریعے انہیں وطن واپس لانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :