12 دسمبر ، 2013
برسلز…یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کوجی ایس پی پلس کادرجہ دیدیا،اس حوالے سے یورپی پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ پاکستان کے حق میں کامیاب ہو گئی۔جی ایس پی پلس کادرجہ ملنے کے بعد پاکستان 2017تک یورپی یونین کے ممالک کوبرآمدات کرسکے گا جبکہ یورپ کے27ممالک کوٹیکسٹائل مصنوعات بغیرڈیوٹی بھی برآمدکرسکے گا ۔یورپی پارلیمنٹ کے406اراکین نے پاکستان کی حمایت کی۔