دنیا
21 جنوری ، 2012

شکاگومیں برفانی طوفان،سیکڑوں پروازیں منسوخ

شکاگومیں برفانی طوفان،سیکڑوں پروازیں منسوخ

شکاگو … امریکا کے شہرشکاگو میں شدید برفباری کے سبب سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔امریکی ریاست الینوائے میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیاہے۔شکاگومیں اب تک نوانچ برف پڑچکی ہے۔جس کے سبب اوہارے اورمڈوے ایرپورٹوں سیسات سوسے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں یاتاخیرکاشکارہیں اورہزاروں مسافرایرپورٹوں پرپھنسے ہوئے ہیں۔دوسری جانب شہری انتظامیہ نے حادثات سے بچنے کیلیے ہائی وے پر سٹی بس سروس معطل کردی تاہم سڑکوں سے برف صاف کرنے کاکام شروع کردیاگیاہے جس کے بعد بس سروس بحال کردی جائے گی۔برفانی طوفان سے نیویارک اورواشنگٹن کے متاثر ہونے کابھی خدشہ ہے۔

مزید خبریں :