28 مارچ ، 2012
ڈینور…امریکی ریاست کولوراڈو کے ڈینور چڑیا گھرمیں دنیا کا پہلے فضلے سے چلنے والا رکشہ متعارف کروادیا گیا۔آجکل اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ماحول کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں اور اسی مسئلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کولوراڈوکے شہر ڈینور کے چڑیا گھرمیں تھائی لینڈ سے برآمد کیے گئے ایک رکشے کے نظام کو تبدیل کرتے ہوئے ماحول دوست رکشے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ماحول دوستی کا ثبوت دیتے اس رکشے میں ایندھن کے طور پر چڑیا گھر کے جانوروں کا فضلہ استعمال میں لایا جارہا ہے۔