28 مارچ ، 2012
مناکو…بچوں کوبیما ریوں اور بُرے اثر ات سے بچا نے کیلئے تو اکثر بزرگوں سے د َ م کر وایا جا تا ہے لیکن نکاراگوا میں سینکڑوں افراد پا لتو جا نوروں پر دَم کر وانے چر چ پہنچ گئے ہیں ۔جمہوریہِ نکاراگواکے دارالحکومت Managuaمیں ہزاروں شہری اپنے کتوں کو منفر د اندازکے ملبوسات پہنا کر چرچ میں جمع ہو ئے جہاں پا دری نے ان جا نوروں پر مقد س پا نی کا چھڑ کا ؤ کیا اور انکے لیے دعائیہ رسومات ادا کی گئیں۔مقامی عقیدے کے مطا بق اس رسم سے جا نور بیماریوں سے محفو ظ اور لمبی عمر تک زندہ رہتے ہیں ۔