دنیا
19 دسمبر ، 2013

وائٹ ہاوٴس کے جائزہ پینل کی جاسوسی پروگرام میں تبدیلیوں کی سفارش

وائٹ ہاوٴس کے جائزہ پینل کی جاسوسی پروگرام میں تبدیلیوں کی سفارش

واشنگٹن…جاسوسی سے متعلق امریکی صدر بارک اوباما کے قائم کردہ جائزہ پینل نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے کچھ پروگرام بند کرنے کی سفارش کردی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوٴس کے جائزہ پینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ این ایس اے کو شہریوں کے فون کالز ریکارڈ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ میٹا ڈیٹا نامی فون کال ریکارڈنگ کا کام ٹیلی کمیونی کیشن پرووائڈرز اور تیسرے نجی فریق کی ذمے داری ہونی چاہیے تاہم حکومت کے ڈیٹا کا حصول ناگزیر ہو تو اس کے لیے غیرملکی انٹیلی جنس سرویلنس کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔ جائزہ پینل کے ممبر رچرڈ کلارک کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس قسم کے ڈیٹا کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔پینل نے این ایس اے کے میٹا ڈیٹا پروگرام کی افادیت اور اثرانگیزی پر شدید شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے قیمت لوگوں کی انفرادی رازداری، شخصی آزادی اور عوامی اعتماد کی قربانی کی صورت میں دی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :