24 دسمبر ، 2013
اوٹاوہ …دنیا بھر میں سیب کی افادیت کے باعث اسے وافر مقدار میں کھایا جاتا ہے لیکن کینیڈا میں ایک ایسی تقریب کا اہتما م کیا گیا جس میں 357 افراد نے ایک ساتھ سیب کو منہ میں پکڑا لیکن کھانے کے لئے نہیں کھیل کیلئے۔ اس منفرد مقابلے میں شرکاء کو ہاتھ کا استعما ل کیے بغیر پانی سے بھرے برتن میں تیرتے سیب کو کم سے کم وقت میں منہ سے پکڑ کر باہر نکالنا تھا۔اس مقابلے میں ایک شخص نے 32سیکنڈز میں 10سیب منہ میں پکڑ کر باہر نکالے اور اس مقابلے کا فاتح قرار پایا۔