28 مارچ ، 2012
کیلی فورنیا…کہتے ہیں کہ ہر انسان میں ایک بچہ ہمیشہ موجود ہوتاہے جو کبھی نہیں مَرتا ۔اس تصویر میں نظر آنے والے31 سالہ امریکی شہری کے بارے میں بھی یہی کہا جائے تو غلط نہ ہو گاجن کی عمر تو بڑھ گئی لیکن دل ایک ننھے بچے کی مانند ہی رہ گیا۔ ریاست کیلیفورنیا کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم Stanley کا قد توبڑھ گیا ہے لیکن اس کا دل آج بھی بچوں کی طرح زندگی گزارنے کا خواہشمند ہے ۔ذہنی تناؤ کا شکار اسٹینلے زندگی کی ستم ظریفیوں سے اس قدر تنگ آ گئے کہ انہوں نے دن کے وقت تو گھرسے باہر کی دنیا کے لیے اپنے اوپر ایک بڑے اور سمجھدار شخص کا لبادہ اوڑھے رکھا لیکن رات کے وقت وہ بالکل ننھے بچے بن جاتے ہیں۔ پچھلے اٹھارہ برس سے وہ ایک بڑے سائز کے پالنے میں منہ میں چوسنی لِئے سوتے ہیں بوتل سے دودھ پیتے ہیں کھلونوں سے کھیلتے اور کپڑے بھی رنگ برنگے پہنتے ہیں یہاں تک کہ ڈائپرز بھی استعمال کرتے ہیں۔