24 دسمبر ، 2013
ملتان…ملتان میں ایک بلند عمارت پر چڑھی بلی کو نیچے اتارنے کے لئے ریسکیو اہلکار مدد کے لئے پہنچ گئے لیکن شیر کی خالہ کسی کے ہاتھ نہ آئی۔ بلی شیر کی خالہ ہے یہ محاورہ ایسے ہی نہیں مشہور، ملتان ضلع کچہری میں واقع ڈسٹرکٹ اکاوٴنٹس آفس کی بلند عمارت میں پھنسی بلی کو بچانے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کی مدد طلب کی گئی ۔بلی کو نیچے اتارنے کے لئے ریسکیو اہلکاروں نے لمبی سیڑھی بھی لگائی لیکن بلی کس کے ہاتھ آنے والی تھی، چھلانگ لگائی اور پہنچی تھوڑا اور اوپر ۔ریسکیو اہلکار نے بھی اس کا پیچھا نہ چھوڑا۔ اس نے سارے حربے آزما ئے اور جھپٹا بھی مارا لیکن بلی جست لگا کر اس کی نظروں اور ہاتھوں سے نکل گئی۔ارے بھئی بلی نے تو شیر کو بھی درخت پر چڑھنا نہیں سکھایا تھا تو یہ ریسکیو اہلکار کیوں عمارتوں پر چڑھ کر اپنا وقت ضائع کرتے رہے۔