دنیا
26 دسمبر ، 2013

کمبوڈیا : حکومت مخالف مظاہروں میں گارمنٹ فیکٹری کے ہزاروں ورکر بھی شامل

کمبوڈیا : حکومت مخالف مظاہروں میں گارمنٹ فیکٹری کے ہزاروں ورکر بھی شامل

نوم پنہ…کمبوڈیا میں حکومت کے خلاف ہزاروں گارمنٹ فیکٹری ورکرز بھی اپنی اجرت میں اضافے اور حکومت سے استعفیٰ کے مطالبے کے ساتھ اپوزیشن مظاہروں میں شامل ہو گئے۔ کمبوڈیا میں جولائی میں ہونے والے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف اپوزیشن کے مظاہرے جاری ہیں، مظاہروں میں آج اس وقت شدت آگئی جب گارمنٹس فیکٹری کے ہزاروں ملازمین نے کم اجرت کے خلاف اپوزیشن مظاہروں میں شمولیت اختیار کی، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہو کر ملک میں نئے الیکشن کا اعلان کریں۔

مزید خبریں :