دنیا
26 دسمبر ، 2013

امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی،دس ہزار سے زائد گھر متاثر

امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی،دس ہزار سے زائد گھر متاثر

نیویارک…دنیا بھر میں موسم بدل رہا ہے ،کہیں سیلاب ہے تو کئی ممالک نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے ،امریکا میں تو جیسے ہر چیز برف کی ہوگئی ہے ،امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی،دس ہزار سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں،امریکا میں ہر چیز جم جانے سے زندگی کا پہیہ جام ہوگیا ہے ، جاڑے کے موسم نے امریکا پر سفیدی کردی ہے، درخت ،گھر گاڑیوں، سڑکوں سمیت ہر چیز برف سے ڈھکی نظرآتی ہے،شدید برف باری کی وجہ سے کرسمس کی خوشیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔جنوبی اور شمالی امریکا میں 10 ہزارگھروں سے زائد برفانی طوفان سے متاثر ہیں،برف باری نے بجلی اور بنیادی سہولیات سے محروم کردیا ہے۔ جبکہ برف باری میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ریاست مشی گن میں پچھلے ہفتے آنے والے برفانی طوفان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پارہ منفی 10 تک گرگیا ہے۔شمالی امریکا میں جہاں پانی جم رہا ہے وہیں برطانیہ، اٹلی اور فرانس میں بہتا پانی رکنے کا نام نہیں لے رہا ،سیلاب نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کر رکھے ہیں ، گاڑیاں چلنے کے بجائے بہہ رہی ہیں،،محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں مزید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے ،24 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ 1 ہزار گھر سیلاب کی زد میں آچکے ہیں۔ ادھر بھارت میں بھی سردی کی شدید لہر جاری ہے، بھارت کے شمالی علاقوں کے تفریحی مقامات کو برف باری نے مزید خوبصورت بنا دیا ہے۔

مزید خبریں :