پاکستان
27 دسمبر ، 2013

کراچی:دستی بم حملہ، چوکیدار کی بیٹی ہلاک، بیٹے کی حالت تشویشناک

کراچی:دستی بم حملہ، چوکیدار کی بیٹی ہلاک، بیٹے کی حالت تشویشناک

کراچی…ایک بچی جاں بحق اور بچہ زخمی ہوگیاکراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک تین میں گھر پر دستی بم حملے میں ایک بچی جاں بحق اور بچہ زخمی ہوگیا۔ پی ای سی ایچ ایس بلاک تین میں واقع ایک گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق اور بچہ زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق حملے کے وقت گھر میں صرف چوکیدار اوراس کے بچے موجود تھے۔ ڈی ایس پی جعفر عباس کے مطابق کپڑے کے تاجر ارشد نے اٹھ ماہ قبل مکان خریدا تھاجبکہ مالک مکان سے نہ کسی قسم کا بھتا طلب کیا گیا نہ کوئی دھمکی ملی ، واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ جاں بحق بچی اور زخمی بچے کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، ہے جہاں بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید خبریں :