29 دسمبر ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں میاں بیوی اور بچے شامل ہیں پولیس کیمطابق چاروں افراد کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا، مقتولین ماڑی پور کے علاقے مشرف کالونی کے رہائشی تھے اور ان کا تعلق کچھی کمیونٹی سے بتایا جاتا ہے، مرنے والوں کی شناخت 45 سالہ مظفر، بیوی شازیہ، بیٹا عمران اور بیٹی منیزہ کے نام سے ہوئی ، اس سے پہلے آج صبح گلشن اقبال میں فائرنگ کرکے ایک پولیس اہل کار کو قتل کردیا گیا، گزشتہ شب کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کار پر فائرنگ سے مظہرعباس اور ایک پولیس اہل کار جاں بحق ہوا، فائرنگ کی زد میں آنے والی کار شیعہ عالم دین مرزا یوسف حسین کی تھی جو کار میں موجود نہ تھے۔