کاروبار
29 دسمبر ، 2013

پیسکو کمپنی کی صارفین سے بجلی کے استعمال میں اعتدال کی اپیل

پیسکو کمپنی کی صارفین سے بجلی کے استعمال میں اعتدال کی اپیل

پشاور…پشاور الیکٹریک سپلائی کمپنی نے خیبرپختونخوا میں صارفین سے بجلی کے استعمال میں اعتدال کی اپیل کی ہے۔پیسکو کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سالانہ بھل صفائی اور تھرمل پاور پلانٹس کو سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ پیسکو نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے عوام سے بجلی کے استعمال میں اعتدال کی اپیل کی ہے۔ پیسکو نے بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والے تمام صارفین کو بھی فوری طور پر کنڈے اتارنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :