دلچسپ و عجیب
30 دسمبر ، 2013

آسٹریلیا: شارک کے حملوں سے بچنے کیلئے نیا طریقہ متعارف

آسٹریلیا: شارک کے حملوں سے بچنے کیلئے نیا طریقہ متعارف

سنڈی…آسٹریلوی حکام نے شارک کے حملوں سے بچنے کیلئے نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔ آسٹریلیا کے سمندر میں موجود شارکوں پر ٹرانسمیٹرنصب کئے جائیں گے، جب شارک حملے کیلئے ساحل کی طرف بڑھے گی تو یہ ٹرانسمیٹر سگنل کے ذریعے پیشگی اطلاع بھیجیں گے۔ اس ٹرانسمیٹر کے ذریعے شارک کی موجودگی، اس کی جسامت اور نسل کا بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ ستمبر 2011ء سے اب تک مغربی آسٹریلیا میں شارک کے حملوں میں 6افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :