کاروبار
01 جنوری ، 2014

ملک بھر میں فی کلو ایل پی جی 20 روپے سستی ہوگئی

ملک بھر میں فی کلو ایل پی جی 20 روپے سستی ہوگئی

کراچی …ملک بھر میں فی کلو ایل پی جی 20 روپے سستی ہوگئی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 159ڈالر فی ٹن کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی ایل پی جی سستی کر دی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد 11 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 1416روپے سے کم ہوکر 1180روپے اور45کلوگرام والا ایل پی جی کا کمرشل سلنڈر 900 روپے سستا ہوکر 4 ہزار 540 روپے کا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ملک میں پہلی بار موسم سرما میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید خبریں :