04 جنوری ، 2014
اسلام آباد…پر ویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے صہباپرویز مشرف نے وزارت داخلہ کو درخواست دی ہے۔ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف اہلخانہ کے ہمراہ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں،پر ویز مشرف کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکال دیا جائے،درخواست میں پرویز مشرف کی بیماری سمیت کئی وجوہات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔