انٹرٹینمنٹ
05 جنوری ، 2014

میرا اسپتال اللہ کا پروجیکٹ ہے،فلا حی کام کرنے دیں، اداکارہ میرا

 میرا اسپتال اللہ کا پروجیکٹ ہے،فلا حی کام کرنے دیں، اداکارہ میرا

لاہور…اداکارہ میرا کاکہناہے کہ میرا اسپتال اللہ کا پروجیکٹ ہے ، زمین لینے گورنرہاوٴس آئی ہوں ، باتوں کو مذاق میں نہ ٹالیں۔ فلاحی کام کرنے دیں۔وہ کبھی سیاست میں نہیں آئیں گی،ابھی صرف اپنے اسپتال کے متعلق سوچ رہی ہیں۔شادی کیلئے سوچنے کا وقت نہیں۔وہ ایک سنجیدہ کام کر رہی ہیں۔میڈیا بھی سنجیدگی دکھائے ۔اداکارہ میراگورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہی تھیں،انہوں نے کہاکہ گورنرنے اسپتال کی تعمیرمیں بہت دلچسپی لی،میراکاکہناتھاکہ زمین کیلئے حکومت سے درخواست کی ہے۔ایک،2 ہفتوں میں زمین ٹرسٹ کے نام ہو جائے گی،اس سوال پر کہ وینا ملک نے بھی شادی کر لی،آپ شادی کب کر رہی ہیں، اداکارہ میرا کاکہناتھاکہ طبی سہولتیں غریبوں کی پہنچ سے دور ہیں،ان کیلئے اسپتال کا قیام ان کی ترجیح ہے،کسی اور طرف سوچنے کاوقت نہیں،میڈیامذاق کی بجائے سنجیدگی دکھائے۔

مزید خبریں :