دلچسپ و عجیب
21 جنوری ، 2012

فرانس: برقی شعاعوں سے الرجی کا شکار دوخواتین کی غار میں رہائش

فرانس: برقی شعاعوں سے الرجی کا شکار دوخواتین کی غار میں رہائش

پیرس…این جی ٹی… الیکڑونک مصنوعات سے نکلنے والی برقی شعاعیں انسانی صحت پر مضر اثرات مر تب کرتی ہیں ویہ تو سب نے سنا ہے لیکن اس کا حقیقی مظاہرہ فرانس میں دیکھا گیا جہاں دو خواتین نے مو بائل فون اور دیگر Wireless ڈیوا ئسزسے خارج ہو نے والی شعاعوں سے الرجی کا شکار ہو نے کے بعد غار میں رہائش اختیار کر لی ہے۔تین سال قبل ان خواتین کو پتہ چلا کہ برقی آلات سے نکلنے والی شعاعیں ان کی الرجی ، شدیدسر کے درد اور نا قابلِ بر داشت جسم کی جلن کی بیماری کا سبب ہیں جس سے بچاؤ کے با عث ہی اُن کا علاج ممکن ہو سکتا ہے۔ان دونون خواتین کا انسانی آبادی میں رہتے ہو ئے برقی شعاعوں سے بچنا نا ممکن تھا لہذٰاانھوں نے دور ویرانی میں ایک غار کو اپنا گھر بنالیاہے۔اب یہ خواتین بر قی شعاعوں سے دور ہو نے کے باعث ان بیماریوں سے بھی محفوظ ہیں اور نا ممکن کو ممکن بناتے ہو ئے اسی غار میں اپنے دوستوں سے ملتی اور یہیں اپنے لئے کاشتکاری کرکے خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

مزید خبریں :